Friday, March 1, 2024

اردو زبان وادب میں ایک اور شاندار اضافہ 

علاقہ مراٹھواڑہ ودکن کی تاریخی شخصیت

مولانا محمد سعید خانؒ

حیات وخدمات

(میرِکارواں مولانا محمد سعید خان کی دینی، تعلیمی، دعوتی اور اصلاحی خدمات کا دید وشنید کی روشنی میں بزرگوں، ہم عصروں، علماء، دانشوروں، افرادِخاندان، محبین ومخلصین اور ابنائے کاشف کی متنوع تحریروں پر مشتمل ایک دلچسپ، حیرت افزا، فکر پرور، چشم کشا اور تاریخی ودستاویزی مرقع)

کتاب کوآن لائن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے      👇🏼

  مولانا محمد سعید خان: حیات وخدمات


Friday, January 20, 2023

 

خیابان فارسی آموزی

اردو زبان میں مہارت اور درست اردو سیکھنے کے لیے فارسی زبان سے معمولی واقفیت ضروری ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان کی تاریخی اور ادبی شناخت کو بچانے کے لئے فارسی زبان کی تعلیم ضروری ہے،  فارسی کو اہم صوفیانہ زبان سمجھا جاتا ہے ، ہندوستان میں فارسی زبان کی ترقی کا ایک حصہ ہندوستانی شاعروں،  صوفیوں اور مصنفین سے متعلق ہے۔ فارسی بولنے والے صوفی اور شاعر جو ہندوستان میں پیدا ہوئے اور اس سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں ان کا اپنا ایک ادبی مکتب فکر تھا اور وہ فارسی زبان و ادب کی ترقی اور نشوونما میں  شانہ بہ شانہ رهے ہیں۔

ڈاکٹر مولانا صدرالحسن ندوی مدنی کی یہ کتاب فارسی سیکھنے کے خواہش مند حضرات کے لیے انتہائی مفید ہے۔

کتاب ڈاون لوڈ کریں




Sunday, January 15, 2023

شہدائے فلسطین کے نام

 

مولانا ڈاکٹر صدر الحسن ندوی مدنی کی یہ نظم 10 مئی 2021 سے 21 مئی 2021 تک نہتے فلسطینیوں پر گیارہ روزہ وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے 

حوالے سے لکھی گئی ہے۔ جسے صاحب نظم نے "شہدائے فلسطین کے نام" کا عنوان دیا ہے۔

👇کلک کریں

"شہدائے فلسطین کے نام"

Sunday, October 23, 2022

انوار القرآن

 

اس ترجمہ  قرآن کو میرے مخلص ساتھی مولانا ( ڈاکٹر ) محمد صدر الحسن ندوی مدنی صاحب نے انوار القرآن کے نام سے ترتیب دیا ہے اور الحمد للہ رب العالمین کا ترجمہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ایسا کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ترجمہ قرآن اپنے جملہ اوصاف کے ساتھ اردوزبان میں یقینا اصل کے مطابق ہے اور الحمد للہ میں" الف لام" استغراق کامل کو ثابت کرتا ہے، پوری سورہ فاتحہ کا ترجمہ نہایت جامع اور مطابق اصل ہے اور اس کے مطابق ہونے کا اشارہ ترجمہ کے ہر حرف میں موجود ہونا ان شاء اللہ تعالی ایک یقینی امر ہے ، یہ ایک عظیم عبادت ہے جس کی توفیق من جانب اللہ مترجم کو حاصل ہے ۔د عا ہے اللہ تعالی اس عظیم قرآنی خدمت کو قبول فرما کر ہم سب کے لیے باعث عزت وسعادت بنائیں اور زندگی کو اللہ تعالی کے رنگ میں رنگنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ہم سب کو و من احسن من الله صبغۃ کا عملی نمونہ پیش کرنے کی طاقت مرحمت فرمائے ، آمین ۔

                                         (مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی )

انوار القرآن  کا آن لائن نسخہ  حاصل کرنے  کے لیے  کلک کریں